آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کا کمپنی اور ڈیلر مارجن میں اضافے کا مطالبہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:28

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کا کمپنی اور ڈیلر مارجن میں اضافے کا مطالبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے کمپنی اور ڈیلرمارجن میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر کمپنیوں کا مارجن 25 پیسے فی لٹر بڑھانے کی تجویز ہے اور پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 34 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، منظوری کے بعد پٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 89 پیسے فی لٹر ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پٹرول پر ڈیلرز مارجن بڑھ کر 3 روپے 81 پیسے فی لٹر ہوجائے گا، ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوجائے گا، ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 22 پیسے فی لٹر ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :