دورہ لاہور میں مولانا فضل الرحمن نے مصروف دن گزارا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:28

دورہ لاہور میں مولانا فضل الرحمن نے مصروف دن گزارا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) لاہور کے دورے پر آئے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مصروف دن گزارا۔ سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن ملاقات کے لئے جب ماڈل ٹائون پہنچے تو وہاں پر موجود لیگی رہنمائوں شہباز شریف، احسن اقبال، پرویز ملک، خرم دستگیر خان سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان آزادی مارچ میں شمولیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور حکمت عملی طے کی گئی۔