شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جمعہ کو درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔سعدیہ عباسی اور بیرسٹر ظفراللہ خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل نے شاہد خاقان عباسی کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت جمع کرا دیا ۔جیل حکام نے بتایاکہ شاہد خاقان عباسی کا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔ سعدیہ عباسی نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کا میڈیکل چیک اپ مرزی کے ہسپتال میں کرانا چاہتے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے شاہد خاقان عباسی کو جیل میں لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی مخالفت کر دی ۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔