اطالوی سیکرٹری جنرل ڈیفنس کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی وائس چیف آف ائیر سٹاف سے انکے آفس میں ملاقات کی اوردونوںمعزز شخصیات نے پیشہ ورانہ دلچسپی اور باہمی تعاون کے امور پر تباد لہ ء خیال

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) لیفٹینٹ جنرل نکولو فالسیپرنا، اطالوی سیکرٹری جنرل ڈیفنس اور نیشنل آرمامنٹ ڈائریکٹرنے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرزآمد پر ائیرمارشل عاصم ظہیر، وائس چیف آف ائیر سٹاف، پاکستان ائیر فورس نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ بعد ازاں لیفٹینٹ جنرل نکولو فالسیپرنانے وائس چیف آف ائیر سٹاف سے انکے آفس میں ملاقات کی اوردونوںمعزز شخصیات نے پیشہ ورانہ دلچسپی اور باہمی تعاون کے امور پر تباد لہ ء خیال کیا ۔

(جاری ہے)

اطالوی سیکرٹری جنرل ڈیفنسنے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی ۔

وائس چیف آف ائیر سٹاف نے کہا کہ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیںاور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں دوست ممالک کے مابین موجودہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ 18-10-19/--84 #h# کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ ہے جس پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے ، حافظ نصر اللہ عزیز چنا <کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے۔

سندھ و پاکستان کا مستقبل بھی کشمیر سے وابستہ ہے کیونکہ سندھ کو سرسبز و آباد کرنے والے دریائ کشمیر سے آتے ہیں۔بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور دریاوں کا رخ موڑ کر سندھ کو بنجر اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتا ہے، نائب امیر جماعت اسلامی سندھ #/h# ح* جیکب آباد(آن لائن) کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ ہے جس پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔

اس لیے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے۔سندھ و پاکستان کا مستقبل بھی کشمیر سے وابستہ ہے کیونکہ سندھ کو سرسبز و آباد کرنے والے دریائ کشمیر سے آتے ہیں۔بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور دریاوں کا رخ موڑ کر سندھ کو بنجر اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ عوام 25 اکتوبر کو مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ہونے والے جھاد کشمیر مارچ میں بھرپور شرکت کرکے مودی کے ناپاک عزائم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز چنا نے المرکز اسلامی میں جھاد کشمیر مارچ کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ ضلعی امیر حاجی دیدار علی لاشاری ، ہدایت اللہ رند ودیگر مقامی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ قرآن سے تعلق ہی تحریک اسلامی کو جاندار افراد مھیا کرتا ہے ،جماعت اسلامی کے افراد کا جتنا گہرا تعلق قرآن سے استوار ہوگا وہ اتنا ہی تحریک اسلامی میں سرگرم کردار ادا کرے گا۔

قرآن کہتا ہے نکلو اللہ کی راہ میں چاہے تم کتنے ہی ہلکے یا بوجھل ، قرآن کہتا تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اپنے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے نہیں نکلتے ، قرآن کہتا ہے ایک انسان کی جان بچنا گویا کہ پوری انسانیت کی جان بچانا ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں استعمار مسلمانوں کو مٹانے کے لیے سربستہ ہیں اور خصوصا" پاکستان کی اسلامی شناخت ختم کرنے کے درپے ہیں اور یہ قوتیں منبر و محراب سے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرنا چاہتی ہیں۔

امت مسلمہ میں تفرقہ بازی کو ہوادینا ان کا اولین ایجنڈا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں 75 دنوں سے جو بدترین کرفیو ہے جہاں 80 لاکھ مسلمان کشمیریوں کو خود ان کے خطے میں دنیا کی بڑی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے اس میں پاکستان کے اندر بھی کچھ معاشی اور خواہشات نفس کے پوجاری ان استعماری قوتوں کے آلہ کار بن کر بھارت اور ظلم مودی سرکار کے ناجائز قبضے کو دوام بخش رہے ہیں۔

انہوں کہا کہ جب تک جماعت اسلامی موجود ہے کشمیر کی حصول حق خود ارادیت تک ان استعماری بزدل قوتوں کا پیچھا کرتے رہیں گے۔اس سلسلے میں پورے ملک کی طرح غریتمند عوام نے جماعت اسلامی کی کشمیر مارچ میں اپنے جذبات کا اظھار کیا ہے اس کا ایک مظھر انشائ اللہ دنیا ایک بار پھر 25 اکتوبر کوجیکب آباد میں مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی قیادت میں دیکھی گی۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے جبکہ امیر ضلع حاجی دیدار علی لاشاری نے صوبائی رہنما کو ابتک مارچ کے تیارے حوالے سے بریفگ دی۔#