Live Updates

جیکب آباد کے بعد لاڑکانہ کی عوام نے بھی ووٹ کے ذریعے پیپلز پارٹی کے کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کی ہے ،محمد اسلم ابڑو

لاڑکانہ کو ایڈز دینے والوں سے عوام نے اپنا بدلہ لے لیا ہے، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر محمد اسلم ابڑو نے کہا ہے کہ جیکب آباد کے بعد لاڑکانہ کی عوام نے بھی ووٹ کے ذریعے پیپلز پارٹی کے کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کی ہے ، لاڑکانہ کو ایڈز دینے والوں سے عوام نے اپنا بدلہ لے لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سردار سخی عبدالرزاق کھوسو، مولابخش سومرو، میر طاہر کھوسو، میر اصغر خان پہنور بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا اس کے لیے وقت درکار ہے انہوں نے کہا کہ جس نے کرپشن کی ہے اس کو سزا ملنی چاہیے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ صحبت پور کے وائس چیئرمین کو جیکب آباد میں زکوات چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جس کے خلاف عدالت جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ایماندار ہے اسے چاہئے کہ دباؤ میں کام کرنے اور ترقیاتی منصوبوں پر بندر بانٹ کے بجائے اہل ٹھیکیداروں کو شفاف طریقے سے ادائیگی کرے اگر ایڈوانس کمیشن لینے والوں کی مرضی چلی تو دھرنا بھی ہوگا اور ہڑتال بھی کریں گے، افسران غلط کام نہ کریں ، شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں پانی منصوبہ بلدیہ کو دینے کے بجائے واٹر بورڈ تشکیل دیا جائے یوایس ایڈ کی جانب سے شہر کی صفائی کے لیے دی گئی مشنری تباہ ہورہی ہے استعمال نہیں کی جارہی، انہوں نے بتایا کہ بلدیہ چیئرمین عباس جکھرانی کی گرفتاری کے بعد شوکت گھنیو ،امام علی بروہی، اسلم ہانبھی اور دیگر بلدیہ سے سارا ریکارڈ اٹھا کر لے گئے ہیں نیب کو اس کے لیے لکھیں گے بلدیہ میں 15سالہ کرپشن کی تحقیقات کی جائے ، سردار سخی عبدالرزاق کھوسو نے کہا کہ صدام چند چاولہ سمیت ہندو برادری کے شہید کئے گئے لوگوں کے کیس کی تحقیقات کرائی جائے ہمیں مختلف طریقوں سے حراساں کیا جارہا ہے، ان کی کرپشن اور ذیادتیوں کے خلاف بولتے رہیں گے خاموش نہیں بیٹھیں گے، محکمہ ہائی وے میں شہر کی سڑکوں کے لیے آنے والے کروڑوں روپیوں کے فنڈز کی کرپشن خوروں نے بندر بانٹ کی ہے، شہرتباہ ہے، تحریک انصاف کے رہنما مولابخش سومرو نے کہا کہ نیب کی تحقیقات سست روی کا شکار ہے ، نیب کو عدالت نے ٹھیکیدار عبدالرزاق بہرانی کو گرفتار کرنے سے روکا ہے پوچھ گچھ سے نہیں روکا ، کرپٹ ٹھیکیدار جن کے کندھوں پر بیٹھ کر استعمال ہورہا ہے کہی وہی اسے مار نہ دیں اور الزام نیب پر ڈالیں، شہباز ورلڈ ، بسمہ انٹرپرائیز کی تحقیقات کی جائے ،پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے کے 50فیصد سے زائد فنڈز ان کمپنیوں کو ملے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ جیکب آباد کا سی ایم او امجد پٹھان عرف شان درانی بھی کرپشن میں ملوث ہے اس کو بھی حراست میں لیا جائے ، تحریک انصاف ٹھل کے رہنما میر طاہر کھوسو نے کہا کہ ضلع کے سالانہ ترقیاتی منصوبے ڈی سی بنا رہا ہے منتخب نمائندوں سے کوئی مشورہ نہیں لیا گیا ایک روڈ مختلف ناموں سے 4مرتبہ بنا کر پیسے ہڑپ کئے گئے بلدیہ ٹھل میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئی ہیں، میر اصغر خان پہنور نے کہا کہ جیکب آباد کو لوٹ کا مال سمجھنے والے اب احتساب سے نہیں بچ سکتے سپریم کورٹ نے نیب کو جیکب آباد میں 15سال میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کی تین ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ایک سال ہوگیا ہے سپریم کورٹ کے احکامات پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ، لاڑکانہ کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں جس نے زرداری کے بیٹے کو شکست دی اب یہ تبدیلی ہر جگی نظر آئے گی کیوں کہ سندھ کا عوام بیدار ہوچکا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات