Live Updates

نام نہاد اپوزیشن فضل الرحمن کے ساتھ نہیں، اعجازاحمدچوہدری

فضل الرحمان کا ڈرامہ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی ان کے سیاسی غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، لاڑکانہ کی عوام نے بلاول بھٹو کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا ہے مسترد شدہ ٹولے کی عبرتناک شکست سے آنکھیں کھل جانی چاہئے، بیان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:17

نام نہاد اپوزیشن فضل الرحمن کے ساتھ نہیں، اعجازاحمدچوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئررہنما اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ نام نہاد اپوزیشن فضل الرحمن کے ساتھ نہیں ن لیگ فضل الرحمن کے مارچ میںشرکت کرنے کی بجائے جلسے میں شریک ہونے کا ڈرامہ کررہی ہے ،فضل الرحمان کا ڈرامہ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی ان کے سیاسی غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ کی عوام نے پیپلزپارٹی کو ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست دی ہے ، لاڑکانہ کی عوام نے بلاول بھٹو کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا ہے ، سندھ کی عوام کا کئی سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت استحصال کررہی ہے ، سندھ کے غریب عوام پیپلزپارٹی اور بلاول زرداری کی قیادت میں لوٹ مار سے تنگ آ چکے ہیں ، مسترد شدہ ٹولے کی عبرتناک شکست سے آنکھیں کھل جانی چاہئے، مستردشدہ ٹولہ لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں بدترین شکست کے بعد کس منہ سے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کی باتیں کررہے ہیں، ملکی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار آصف زرداری ، نوازشریف مافیا ہے جس نے کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض ہو کر ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے ،انہوں نے کہاکہ سندھ میں پی ٹی آئی کے اتحادی جی ڈی اے کے امیدوار کی کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ،بلاول زرداری سندھ کی عوام کو زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا سکتے ، سندھ کی عوام باشعور ہے پیپلزپارٹی فریب اور چکر میں آئیںگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات