پنجاب یونیورسٹی سکالر کی بین الاقوامی فورم میں شرکت

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز میں ایم فل اپلائیڈ ہائیڈرولوجی کے طالبعلم محمد قاسم محمود نے جیولوجیکل سوسائٹی آف امریکہ ایریزونا کے زیر اہتمام گرینڈ کینن نیشنل پارک ایریزونا میںہونے والی131 ویںاجلاس میںتھامسن فیلڈ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

اس فورم میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سی28نوجوان سائنسدان اور محققین نے شرکت کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے محمد قاسم محمود ایشیا ء کے واحد سکالر ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

فیلڈ کانفرنس میں شرکت کے بعد محمد قاسم محمود نے سالانہ اجلاس میں پوسٹر بھی پیش کیا۔ پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے شاندار کامیابی پرمحمد قاسم محمود کو مبارک باد پیش کی ہے۔