Live Updates

آصف زرداری کی صحت پر سخت تشویش ہے،خدانخواستہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوا تو ذ مہ دار عمران خان ہوں گے، سردار لطیف کھوسہ

راولپنڈی سے دو تابوت سندھ گئے ہیں، عمران خان تیسرے سیاسی قتل کی سازش بند ختم کریں،وکیل سابق صدر کا بیان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:24

آصف زرداری کی صحت پر سخت تشویش ہے،خدانخواستہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت پر سخت تشویش ہے۔ اگر خدانخواستہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوا تو اس کے ذمے دار عمران خان ہوں گے۔ راولپنڈی سے دو تابوت سندھ گئے ہیں۔ عمران خان تیسرے سیاسی قتل کی سازش بند ختم کریں۔ اپنے ایک بیان میں سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کرنے کے بعد جو سفارشات کیں تھیں ان پر عمل نہیں کیا جارہا۔

نہ ائیرکنڈیشن دیا گیا نہ ریفریجریٹر جس میں ویکسین رکھی جائے۔ چوبیس گھنٹے ادویات دینے کے لئے تیماردار رکھنے سے بھی انکار کیا جا رہاہے۔ نہ ان کے مزید ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل بورڈ نے ایک نیورولوجسٹ کو بھی سفارش کی تھی اس سفارش پر بھی عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایکو کارڈیوگرام کرا یا جائے اور تسلسل کے ساتھ خون کے نالیوں میں جم جانے کے ٹیسٹ بھی ہونے چاہئیں مگر میڈیکل بورڈ کی کسی بھی ہدایت پر عمل نہیں کیا گیا۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان ذہنی تسکین کے لئے سابق صدر کو زیادہ سے زیادہ تکلیف دینا چاہتے ہیں مگر کان کھول کر سن لیں کہ صدر آصف علی زرداری نہ کبھی آمروں کے سامنے جھکے تھے اور نہ ہی کسی کٹھ پتلی کے سامنے سرجھکائیں گے۔ سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ کٹھ پتلی نیازی حکومت جس طرح سابق صدر کی زندگی کو نقصان پہنچانے کے لئے حرکتیں کر رہی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سابق صدر کو ماضی کی طرح اب بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے جھوٹے ریفرنسوں اور جھوٹے الزامات کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ جیل انتظامیہ کٹھ پتلی حکومت کے ماتحت ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے اپنے اعلیٰ حکام کو خط لکھ کر جیل سے پمز منتقل کرنے کے لئے بتا دیا تھا مگر تاحال ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ قانون اور جیل مینیوئیل کے مطابق ہر قیدی کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ قیدی کا بنیادی، انسانی حق بھی ہے مگر نیازی اینڈ کمپنی سیاسی اختلافات کی وجہ سے دشمنی پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم کو سابق صدر کی صحت کے متعلق آگاہ کر رہا ہوں۔ عمران خان کی ہٹ دھرمی، بغض اور تعصب کی وجہ سے سابق صدر آصف علی زرداری کی زندگی کو خدانخواستہ کوئی نقصان ہوا تو اس کے ذمے دار عمران خان ہوں گے۔ورک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات