ریکوڈک اور کار کے کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے پاگئے ،ریکوڈ ک چلے گا ، کھلے گا اور دوڑے گا، بابر اعوان

کارکے سے متعلق پاکستان پر1.2ارب ڈالر جرمانہ تھا ، کارکے کمپنی کا 1.2ار ب ڈالر جرمانہ چھوڑنے پر معاملہ طے پاگیا ، ویڈیو پیغام

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:28

ریکوڈک اور کار کے کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے پاگئے ،ریکوڈ ک چلے گا ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ ریکوڈک اور کار کے کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں،ریکوڈ ک چلے گا ، کھلے گا اور دوڑے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ پاکستان نے معاشی محاذ پر مثبت اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ہیں، ریکوڈک اور کار کے کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کے آنے کے بعدریکوڈک معاملے پر دونوں اطراف سے رابطے ہوئے اور بیک ڈور ڈپلومیسی شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

بابر اعوان نے کہاکہ ریکوڈک بورڈ آف گورنر سمجھتا ہے پاکستان میں ایک شفاف حکومت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریکوڈ ک چلے گا ، کھلے گا اور دوڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ کارکے سے متعلق پاکستان پر1.2ارب ڈالر جرمانے تھا ، کارکے کمپنی کا 1.2ار ب ڈالر جرمانہ چھوڑنے پر معاملہ طے پاگیا ۔

انہوںنے کہاکہ کارکے کے معاملے پر اصولی طور پر ویور طے ہوگیا ،وزیر اعظم نے گیس پائپ لائن کے معاملے پر ایران سے بھی بات کی ہے ۔بابر اعوان نے کہاکہ ایران نے پانچ سال تک گیس پائپ لائن کے معاملے پر کیس دائر نہ کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ انہوںنے کہاکہ گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان میں سستی گیس آئے گی۔