اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی کے ممکنہ دھرنے کو سہولیات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی

کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساونڈ سسٹم سمیت کوئی بھی چیز دھرنا والوں کو نہ دی جائے، پولیس کا مراسلہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:28

اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی کے ممکنہ دھرنے کو سہولیات فراہم کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی کے ممکنہ دھرنے کو سہولیات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی۔ جمعہ کو وفاقی پولیس نے احتجاج کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس کے مراسلہ میں کہاگیاکہ کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساونڈ سسٹم سمیت کوئی بھی چیز دھرنا والوں کو نہ دی جائے۔مراسلہ میں کہاگیاکہ ایسی کسی بھی سرگرمی میں پائے گئیے تو قانون کیمطابق سخت کاروائی کی جائے گی ۔وفاقی پولیس نے ہونے والے اجلاس میں شہر کے داخلی راستوں پر مظاہرین کو روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی۔

متعلقہ عنوان :