Live Updates

آصف زرداری کوجیل میں رکھنا انہیں قتل کرنے کےمترادف ہے، لطیف کھوسہ

عمران خان کان کھول کرسن لے آصف زرداری جھکنے والا نہیں، آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دارعمران خان ہونگے۔ پیپلزپارٹی کے سینیئرمرکزی رہنماء کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:17

آصف زرداری کوجیل میں رکھنا انہیں قتل کرنے کےمترادف ہے، لطیف کھوسہ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء اور وکیل آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کوجیل میں رکھنا انہیں قتل کرنے کے مترادف ہے، عمران خان کان کھول کرسن لے آصف زرداری جھکنے والا نہیں، آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دارعمران خان ہونگے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں طبی سہولیات آصف زرداری کا قانونی حق ہے۔

جبکہ کٹھ پتلی حکومت میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس کام کررہی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان ذہنی تسکین کے لیے آصف زرداری کوتکلیف دے رہے ہیں۔ عمران خان کان کھول کر سن لے آصف زرداری جھکنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدرآصف زرداری کی صحت پرتشویش ہے۔ آصف زرداری کو جیل میں رکھنا انہیں قتل کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کی زندگی کو نقصان ہوا تو ذمہ دارعمران خان ہونگے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریگی، کارکن نو جماعتوں کی قیادت سے ملنے والی ہدایات پر عمل کریں،آصف زرداری کی صحت پر تشویش ہے، فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔ نیر بخاری نے کہا کہ دوسرے روز بینظیر بھٹو نے قیادت کوآگاہ کیا کہ ان پرسیاست سے کنارہ کشی کے لئے دئوو ڈالا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ نے سب کو کھلے دل سے آفر کی کی جو جانا چاہتا ہے مجھے چھوڑ کر چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ نے کہا وہ جمیوریت کی یہ لڑائی لڑتی رہیں گی چاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔انہوں نے کہاکہ اب اس دھاندلی زدہ حکومت کے خلاف بلاول نے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں جلسہ کے بعد بلاول بھٹو بعض دیگر ضلعوں میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول سندھ اور جنوبی پنجاب سے ہوتے ہوئے 30 نومبر کو مظفرآباد میں یوم تاسیس کے جلسہ سے خطاب کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات