ماڈل کورٹس میں اعلی کارکردگی دکھانے والے ججز میں اسناد تقسیم کی گئیں

ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ محمد افضل ماجو چھ پوزیشنز حاصل کر کے ملک بھر میں سرفہرست رہے بروقت انصاف کی فراہمی تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز، وکلا، پولیس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بغیر ممکن نہیں تھا، چیف جسٹس

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) ماڈل کورٹس میں اعلی کارکردگی دکھانے والے ججز میں جمعہ کے روز اسناد تقسیم کیں گئیں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اعلی کارکردگی دکھانے والے ججز میں اسناد تقسیم کیں۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس سہیل ناصر نے ماڈل کورٹس ججز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ محمد افضل ماجو چھ پوزیشنز حاصل کر کے ملک بھر میں سرفہرست رہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مقدمات نمٹاتے سے متعلق ججز کی کاوشوں کو سراہا۔چیف جسٹس نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز، وکلا، پولیس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بغیر ممکن نہیں تھا۔