کیپٹن طارق زہری قابل محنتی اور ایماندار افسر تھے ان کے انتقال سے صوبہ ایک اچھے افسر سے محروم ہو گیا ہے، سردار یار محمد رند

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی و پٹرولیم سردار یار محمد رند نے کمشنر مکران ڈویڑن کیپٹن ریٹائیرڈ طارق زہری‘ ان کے ڈرائیور اور گن مین کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کمشنر مکران ڈویڑن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی و پٹرولیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ کیپٹن طارق زہری قابل محنتی اور ایماندار افسر تھے ان کے انتقال سے صوبہ ایک اچھے افسر سے محروم ہو گیا ہے ،سردار یار محمد رند نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔مغفرت کی دعا کی۔