Live Updates

حکومت کا مولانا فضل الرحمان کے مارچ کو ہر صورت اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ

آزادی مارچ کو وفاقی دارالحکومت سے باہر ہی روکا جائے گا، اسلام آباد پولیس اور موٹروے پولیس نے حکمت عملی کو حتمی شکل دینے پر کام شروع کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:59

حکومت کا مولانا فضل الرحمان کے مارچ کو ہر صورت اسلام آباد میں داخل ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2019ء) حکومت کا مولانا فضل الرحمان کے مارچ کو ہر صورت اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ، آزادی مارچ کو وفاقی دارالحکومت سے باہر ہی روکا جائے گا، اسلام آباد پولیس اور موٹروے پولیس نے حکمت عملی کو حتمی شکل دینے پر کام شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے جے یو آئی ف کے آزاد مارچ کو روکنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ماتحت اسلام آباد پولیس اور موٹروے پولیس نے مشاورت شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے ممکنہ آزادی مارچ کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی سیکیورٹی، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈائریکٹر سیف سٹی، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او نوشہرہ، ڈی پی او اٹک اور موٹروے پولیس کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کو اسلام آباد سے باہر ہی روکا جائے گا۔ولیس حکام نے آزادی مارچ اور دھرنے کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے غور کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بناتے ہوئے مارچ کے شرکا کو اسلام آباد سے ہی باہر روکا جائے گا۔

شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں سیکیورٹی کے بھی مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کیخلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کے آغاز کا اعلان کر رکھا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت کا آزادی مارچ 27 اکتوبر سے شروع ہو گا اور پھر 31 اکتوبر کو ملک بھر سے جے یو آئی ف کے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات