Live Updates

چیلنج ہےکہ میں استعفیٰ دیتا ہوں، مولانا میرا مقابلہ کرلیں، علی امین گنڈا پور

جعلی مینڈیٹ اور جعلی حکومت کے بارے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کا چیلنج، ہم چیلنج قبول کرتے ہیں، ابھی دستخط کرو اوراستعفیٰ دو، آپ کو ہمارا ادنیٰ ورکر بھی ہرا دے گا۔ جے یوآئی ف کے مولانا عطاء الرحمان کا جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:02

چیلنج ہےکہ میں استعفیٰ دیتا ہوں، مولانا میرا مقابلہ کرلیں، علی امین ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میرا چیلنج ہے، میں استعفیٰ دیتا ہوں،مولانا میرا مقابلہ کرلیں،جعلی مینڈیٹ اور جعلی حکومت کے بارے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، آپ الیکشن میں ہر پولنگ بوتھ کے اوپرکیمرے لگا سکتے ہیں،اس پر جے یوآئی ف کے مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ ہم چیلنج قبول کرتے ہیں ، ابھی استعفیٰ دو اور دستخط کرو، ہمارا ادنیٰ ورکر ہی ہرا دے گا۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اورجے یوآئی ف کے مولانا عطاء الرحمان نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے اور مارچ سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم سمجھتے ہیں مارچ کرنا کسی کا بھی جمہوری حق ہے۔

(جاری ہے)

لیکن یہ جس طرح ڈنڈا فورس تیار کررہے ہیں اورکہتے کہ اب جنگ ہوگی۔

وردیاں پہنائی گئی ہیں۔ ان کے اقدامات نے ثابت کردیا کہ ان کا پروگرام کوئی دھرنا یا احتجاج کا نہیں بلکہ ان کا پروگرام انتشار پھیلانے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مئوقف واضح ہوچکا ہے کبھی وہ یہودی کہتے ہیں کبھی یہودیوں کا ایجنٹ کہتے ہیں، لیکن اب ان کا ایک ایجنڈا سامنے آچکا ہے کہ ان کا مارچ سیاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک سیاسی ورکر ہوں۔

تحریکوں اور دھرنوں میں بڑا متحرک رہا ہوں۔انہوں نے دونکات دیے ہیں کہ وہ حکومت سے آزادی چاہتے ،وزیراعظم سے آزادی چاہتے ہیں۔عوام کے اوپر انہوں نے مہنگائی کے بم پھینک دیے ہیں، ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، عوام ان سے جان چھڑا نا چاہتی ہے۔دوسرا نکتہ ان کا کہ یہ جعلی حکومت ہے، الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔اس کیلئے مولانا کو دھرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کہتے ہیں جعلی مینڈیٹ ہے آپ نے کوئی کیس نہیں کیا ہے۔

ہم نے دھاندلی کیخلاف کیس دائر کیا تھا۔اس کے بعد ہم نے دھرنا دیا تھا، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں نے آپ کے آبائی حلقے سے الیکشن جیتا ہے آپ کو ہرایا ہے۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ میں استعفیٰ دے دیتا ہوں، آپ میرے مقابلے میں الیکشن لڑ لیں، آپ اس الیکشن میں ہر پولنگ بوتھ کے اوپرکیمرے لگا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے مشورہ کرکے منگل کو استعفیٰ دے دوں گا۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے چیلنج پر جے یوآئی ف کے مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ ہم چیلنج قبول کرتے ہیں ہم کہتے ہیں علی امین گنڈا پور نہیں پوری حکومت استعفیٰ دے اور دوبارہ الیکشن لڑ لے۔دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، یہ ہمیں چیلنج کیوں دیتے ہیں بلکہ استعفیٰ دیں اور میدان میں آئیں۔انہوں نے کہا کہ منگل دور ہے ابھی استعفیٰ دو اور دستخط کرو، آپ کو ہمارا ادنیٰ ورکر بھی ہرا دے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات