ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس لاہورنے ٹیمیں تشکیل دے دیں

ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن میں بند کرنے کے احکامات جاری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:54

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی ہدایت پر ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں گئیں، جس کے بعد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن میں بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ای چالان نادہندہ گاڑیوں کی خلاف کارروائی کیلئی17سپیشل اسکواڈز جبکہ 34ٹریفک وارڈن بھی تعینات کیے گئے ہیں ۔اس موقع پر سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر عادی اور زیادہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو روکا جارہا ہے اوران کے کاغذات قبضہ میں لیے جائیں گے جو کہ ای چالان جمع کروانے کے بعد واپس دئیے جائیں گے۔سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیادپر ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :