بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کی ہراسگی باعث شرم ، قوم پرستوں پر منہ پر طمانچہ ہے ، زاہدا ختربلوچ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر زاہدا ختربلوچ نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کی ہراسگی باعث شرم ہے قوم پرستوں پر منہ پر طمانچہ ہے بلوچستان یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طالبات کو کام کرنے دیاجاتاتو آ ج حالات اس طرح خراب نہ ہوتی ۔اسلامی جمعیت طلباء نے پنجاب یونیورسٹی میں اس قسم کے واقعات کاروک تھام کرکے طلباء وطالبات سمیت انتظامیہ کی تربیت کا ساماں کیا ہے الحمدا للہ یہ اسلامی جمعیت طلباء کی پہچان ہے کہ ہم تعلیمی اداروں میں مخلوط تقاریب ،میوزک شوزوکلچر فنکشن کی آڑمیں فحاشی وعریانی اور حراسگی کی اجازت نہیں دیتے ۔

طالبات وخواتین کی عزت طلباء کو اسلامی جمعیت طلباء ہی دے سکتی ہے ان خیالات کااظہارا نہوں نے کوئٹہ میں طلباء اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو حراساں کرنے کی وجہ سے بلوچستان یونیورسٹی بدنام ہوئی اس کی ساک متاثرہوئی تحقیقاتی کمیٹی کے ذریعے ملوث افراد کو قرارواقعی سزادی جائیں ۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طلباء کے طرز پر نوجوانوں کی تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ درس قرآن ،دینی تربیتی تقاریب کا انعقاد یونیورسٹی اورکالجز وسکولز کی سطح پر لازمی قراردیاجائے ہم عصری تعلیم تو حاصل کررہے ہیں مگر اسلامی تعلیمات سے دور ہورہے ہیں اسلامی تعلیمات دینی تعلیم کاحصول کرکے ہی ہم طالبات وطلباء کو حراساں کرنے جیسے واقعات سے بچ سکتے ہیں اسلامی جمعیت طلباء نے جن اداروں میں طلباء کی دینی تربیت کا اہتمام کیا وہاں الحمدا للہ اس قسم کے شرمناک واقعات نہیں ہوتے ۔

بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات باعث شرم ہے حکومت اعلیٰ سطحی ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کرکے ملوث کرداروں کو سزادیں تاکہ اس قسم کے واقعات کا تدارک کیا جاسکیں ۔