Live Updates

وزیراعظم کی سندھ کو1 لاکھ ٹن، خیبرپختونخواہ کوڈیڑھ لاکھ ٹن گندم فراہمی کی ہدایت

مارکیٹ میں آٹے اور گندم کی قیمت کو مستحکم رکھا جائے، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:41

وزیراعظم کی سندھ کو1 لاکھ ٹن، خیبرپختونخواہ کوڈیڑھ لاکھ ٹن گندم فراہمی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے سندھ کو ایک لاکھ ٹن اور خیبرپختونخواہ ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مارکیٹ میں آٹے اور گندم کی قیمت کو مستحکم رکھا جائے، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس۔

وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں گند م اور آٹے کی قیمتوں سمیت اشیائے خوردونوش کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی کہ سندھ حکومت کے گندم نہ خریدنے پر گندم اور آٹے کی طلب اور رسد میں فرق پیدا ہوا۔ طلب اور رسد کی قیمتوں میں فرق سے گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مارکیٹ میں آٹے اور گندم کی قیمت کو مستحکم رکھا جائے۔

صوبائی حکومتیں کسانوں کا استحصال ہونے سے روکے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل لیول پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائیں جائیں۔ کمیٹیوں سے ناجائز منافع خوری سے قابوپایا جاسکے گا۔مزید برآں حکومت نے متروکہ وقف املاک کی جائیدادوں سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

گزشتہ حکومتوں نے ان جائیدادوں کے کمرشل استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔صوبے جائیدادوں سے حاصل رقم ترقیاتی کاموں پر خرچ کرسکیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ درباروں میں صدقات اور خیرات کیلئے خودکارنظام متعارف کروایا جائے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان سے علماء کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد میں تمام مسالک، تنظیمات المدارس کے نمائندہ جید علمائے کرام اور مشائخ شامل تھے۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، نعیم الحق اور فردوس عاشق اعوان بھی شریک تھے۔ علمائے کرام نے وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگرکرنے پر سراہا۔ علماء نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے ناموس رسالتﷺ،دین اسلام سے متعلق حقائق پرمبنی موقف پیش کیا۔ مشرق وسطی میں امن کےفروغ کے لیے وزیرِاعظم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

وزیرِاعظم پاکستان نے کشمیرکے سفیر ہونے کا حق ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے خواب کا نام ہے۔ معاشرے میں اتحاد کو فروغ دینے میں علمائے کرام کا کلیدی کردارہے۔ مدارس اورنصاب اصلاحات پردعوت اسلامی کے تجربے سے استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ کشمیری عوام کوان کی منزل سے دور رکھ سکے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات