پشاور، لیبر کورٹس کو نئے ضم شدہ اضلاع تک عرصہ چھ ماہ کے لیے توسیع د یدی گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پشاور کی منظوری کے بعد لیبر کورٹس کو درج ذیل نئے ضم شدہ اضلاع تک عرصہ چھ ماہ کے لیے توسیع دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیبر کورٹ پشاور کے دائرہ کارکو نئے ضم شدہ اضلاع خیبر اور لیبر کورٹ سوات کے دائرہ کار کو ضلع باجوڑ اورکزئی ، لیبر کورٹ ڈی آئی خان کے دائرہ کار کو ضلع شمالی وزیرستان، ضلع جنوبی وزیرستان اور ضلع کرم اور لیبر کوٹ مردان کے دائرہ کار کو ضلع مہمند تک توسیع دے دی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ محنت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔