Live Updates

وزیراعظم کی ہدایت پر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے پی ٹی آئی کی سات رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

ملک کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے، اپوزیشن کیساتھ افہام و تفہیم ،بات چیت کے ذریعے معاملات حل کیے جائیں گے،پرویز خٹک

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:04

وزیراعظم کی ہدایت پر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے پی ٹی آئی کی سات رکنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ارکان پر مشتمل اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی،اعلی سطحی کمیٹی اپوزیشن سے بات چیت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن سے بات چیت کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ارکان پر اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ،7 ارکان پر مشتمل کمیٹی کی سربراہی وفاقی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کریں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کمیٹی میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ وفاقی وزیر شفقت محمود ،نور الحق قادری ،سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اس حوالے سے کہاہے کہ ملک کسی طور پر سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے معاملات حل کیے جائیں گے،ملک کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں کمیٹی کو اپوزیشن سے بات چیت کا اختیار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کسی بھی سیاسی انتشار سے بچنے کے لئے اپوزیشن سے مذاکرات کریگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات