وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا ٹریفک حادثے میں کمشنر مکران ڈؤیژن کیپٹن (ر)طارق زہری اوردیگر کی وفات پراظہارافسوس

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائیرڈ طارق زہری ان کے ڈرائیور اور گن مین کے ٹریفک حادثہ میں جابحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کمشنر مکران ڈویژن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن طارق زہری قابل باصلاحیت محنتی اور ایماندار افسر اور ایک نفیس شخصیت کے مالک تھے کیپٹن زہری کے انتقال سے صوبہ ایک اچھے افسر سے محروم ہو گیا ہے وزیراعلیٰ نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انکی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔