۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راجہ عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:45

ی*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) وفاقی دارلحکومت کے حلقہ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں ایم این اے اور اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کی چھوڑی ہوئی یونین کونسل کی چئیرمین شپ کے لئے راجہ عمران خضر ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار برائے چئیرمین کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ن لیگی راہنمائ ڈاکٹر طارق نے فیڈرل کیپیٹل کے تنظیمی اجلاس میں یونین کونسل نمبر8تمیر کی چئیرمین شپ کے لئیے راجہ عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

اس موقع پر اہلیان تمیر نے قیادت کے اس فیصلے کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے اسے اہلیان تمیر کی آواز اور وقت کی اہم ضرورت سے تشبیح دی ہے۔اہلیان تمیر کا کہنا ہے کہ راجہ عمران خضر ایڈووکیٹ کو بھاری مارجن سے الیکشن میں کامیابی دلا کر مخالفین کی زبانیں بند کر دیں گے۔واضع رہے کہ راجہ عمران خضر ایڈووکیٹ یونین کونسل تمیر کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ خضر زمان کے صاحبزادے ہیں۔