ا* موجودہ سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازعہ بنادیا گیا،بلاول بھٹو

4سی پیک پرکام رک گیا ہے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھایا جائے H سانحہ کارساز کے شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتے، بینظیر بھٹو نے جان دے دی لیکن کسی آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا، سانحہ کارساز کے شہدا ء کی یاد میں منعقدہ جلسے سے خطاب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:45

ا* موجودہ سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازعہ بنادیا گیا،بلاول بھٹو
0کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازعہ بنادیا گیا اب وقتآگیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھایا جائے۔کراچی میں سانحہ کارساز کے شہدا ء کی یاد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جان دے دی لیکن کسی آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ بینظیرمر کر ہمی جینا سکھا گئیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں تنہا کھڑا ہے اور کوئی ملک ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ وہ پاکستان ہے جس کیلیے ہمارے پیاروں نے قربانیاں دی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا سفر بھٹو کی سوچ اور فلسفے سے شروع ہوا۔

سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پرکام رک گیا ہے۔ حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔نہوں نے کہا کہ 50 سال کے سفرمیں پیپلزپارٹی نے بہت سے اتارچڑھاؤ دیکھے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھربھیجنے کیلیے فیصلہ کن سیاست کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی بتائے گا کہ پاکستان دنیا میں تنہا کیوں ہی چاہتے ہیں کہ ادارے غیر سیاسی ہوں۔

کیا یہ وہ پاکستان ہے جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار 3 دن تک انتخابات کے نتائج نہیں دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ معیشت ڈوب رہی ہے۔ بتایا جائے کس نے پاکستان کی خودمختاری پر سودا کیا ہے۔ جس طرف نظر دوڑایں آپ کو بے انصافی نظر آئے گی، ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے، سی پیک پر کام رک گیا ہے، ملک کے اداروں کو متنازع بنادیا گیا ہے، یہ پاکستان کے ادارے ہیں ان کا تحفظ ہم ہی کریں گے ہم چاہتے ہیں ہمارے ادارے غیر متنازع رہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کو مزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے برابر ہوگا، خان کی دھاندلی زدہ حکومت کو گھر بھیجیں گے اور ملک کو سیاسی بحران سے بچانے کے لیے سلیکٹر کو اپنا لاڈلہ چھوڑنا ہوگا، اب وقت ا?گیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھایا جائے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ 2007ئ ملک اور اس کے قوم کے لیے بھاری سال تھا، بے نظیر نے اپنی جان دے دی لیکن کسی دہشت گرد یا آمر کے سامنے نہیں جھکیں، سانحہ کارساز کو 12 سال گزر jچکے، ہم اپنے شہدائ کو بھولے اورنہ ہی بھولیں گے۔ ۔