ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضافہ نہیں بلکہ کمی ہوئی

40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد ہیں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:53

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضافہ نہیں بلکہ کمی ہوئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء) ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضافہ نہیں بلکہ کمی ہوئی، 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد ہیں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غربت کے حوالے سے عالمی بینک کی جانب سے خصوصی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مشکل معاشی حالات کے باوجود غربت میں اضافے کی بجائے کمی ہوئی ہے۔

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت کی سطح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کرتی ہیں کہ ایک برس کے دوران 40 لاکھ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، تاہم عالمی بینک کی رپورٹ نے ان دعووں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جو لوگ یومیہ بنیاد پر 2 ڈالر سے کم کماتے ہیں، ایک سال کے دوران ان کی تعداد میں 3 عشاریہ 2 فیصد سے کم ہو کر 3 عشاریہ 1 ایک ہوگئی ہے۔

جن لوگوں کی یومیہ کمائی 3 ڈالر سے کم ہے، ان کی تعداد میں 31 عشاریہ 8 فیصد سے کم ہو کر 3 عشاریہ 4 فیصد ہوگئی ہے۔
                                                                                                                                     

متعلقہ عنوان :