ملک کے شمالی علاقوں میں طوفانی برفباری شروع

سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان، عوام کو گھروں میں محدود ہونے کی ہدایت کر دی گئی، گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ ٹوٹ گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:11

ملک کے شمالی علاقوں میں طوفانی برفباری شروع
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء) ملک کے شمالی علاقوں میں طوفانی برفباری شروع، سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان، عوام کو گھروں میں محدود ہونے کی ہدایت کر دی گئی، گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شمالی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے۔ کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔

بابر سر ٹاپ کے مقام پر کئی گھنٹوں سے برفباری جاری ہے اور اب تک 8 انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ مسلسل برفباری کے باعث گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ کٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات میں تین روز تک برفباری جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ جبکہ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی نقل و حرکت کو محدود کر دیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

  لاہور سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر علی الصبح تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ موسلا دھار بارش کاسلسلہ شروع ہو گیا جس سے سردی کی شدت میںقدرے اضافہ ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق حاصل پور، حافظ آباد، شیخوپورہ ، فیصل آباد، پنڈی بھٹیاں، فیروز والا، شکر گڑھ اور سمندری میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دبا موجود ہے اور ہوا کا زیادہ دبا ئویعنی پریشر گریڈینٹ اچھی سردیوں کے لیے موزوں ہے، پریشر گریڈینٹ شمالی بلوچستان میں موجود ہے۔