مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کنسرٹ کرتے ہوئے گر کر زخمی

نوجوان مداح نے ڈانس کرتے ہوئے گلوکارہ کو اٹھانے کی ناکام کوشش کی تھی

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 19 اکتوبر 2019 06:12

مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کنسرٹ کرتے ہوئے گر کر زخمی
لاس ویگاس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2019ء)  امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کا ساری دنیا میں طوطی بولتا ہے وہ جہاں بھی کنسرٹ کرنے جاتی ہیں تو مداحوں اور شائقین کی ایک بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پہنچ جاتی ہے۔نہ صرف ان کے گانے بلکہ وہ بیوٹی آئیکن کے طور پر بھی خوب شہرت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے لاکھوں کروڑوں شائقین انہیں دیکھنے اور سننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

جب بھی وہ کہیں کنسرٹ کرنے جاتی ہیں تو ان کے مداح ملنے کی کوشش کرتے ہیں۔گزشتہ دنوں بھی کنسرٹ میں ایک مداح نے لیڈی گاگا کے ساتھ ڈانس کرنے کی خواہش کا اظہار کیا مگر ڈانس کرتے ہوئے وہ حادثہ پیش ٓ گیا جو شاید اس سے قبل لیڈی گاگا کوکبھی پیش نہیں آیا تھا۔ڈانس پرفارمنس کے دوران امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کنسرٹ پرفارم کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے گر کر زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)


غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیڈی گا گا کا گزشتہ روز لاس ویگاس میں کنسرٹ جاری تھا تو پرفارمنس کے دوران انہوں نے شرکا کو مزید محظوظ کرنے کے لیے ڈانس کرنے کا اعلان کیا۔گلوکارہ کا اعلان سنتے ہی ان کا ایک مداح سیکیورٹی حصار توڑ کر اسٹیج کی جانب بڑھنے لگا تو اسے محافظوں نے روکا مگرلیڈی گاگا کی درخواست پر اسے اسٹیج تک جانے کی اجازت دے دی گئی۔

مداح کو اسٹیج پر دیکھ کر شرکا حیران ہوئے۔ لیڈی گاگا نے گانا شروع کیا تو نوجوان لڑکے نے ڈانس کرنا شروع کر دیا اور جذبات جب اس نوجوان پر غالب آ گئے تو اس نے لیڈی گاگا کو اٹھا کر رقص کرنے کی کوشش کی مگر وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گلوکارہ کو ساتھ لے کرنیچے گر گیا۔اسٹیج سے گرنے کے نتیجے میں گلوکارہ کے پیروں اور گھٹنوں میں شدید چوٹیں آئیں۔واقعہ پیش آنے کے بعد کنسرٹ ختم کر کے لیڈی گاگا کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔ 

متعلقہ عنوان :