تین سگی بہنوں کا ایک ہی شوہر سوشل میڈیا پر وائرل

بہنوں کا چاند دیکھ کر شوہر کی لمبی عمر کی دعا کرنے کی تصویر وائرل ہو گئی

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 19 اکتوبر 2019 06:41

تین سگی بہنوں کا ایک ہی شوہر سوشل میڈیا پر وائرل
ویب نیوز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2019ء)   شادی ایک خوبصورت بندھن ہے جو کہ ہر مذہب میں خوبی سے نبھایا جاتا ہے۔تاہم اسلام جیسا خوبصورت دین دنیا میں کوئی نہیں۔جہاں اس میں بیوی کے لیے شوہر کو بہت زیادہ ذمہ داری اور حقوق ادا کرنے کا پابند کیا گیاہے وہاں بیوی کو بھی اپنے شوہر کی خدمت کی تاکید کی گئی ہے۔اسلام میں چار شادیاں جائز ہیں لیکن اگر شوہر انصاف کر سکے تو مگر دو سگی بہنیں ایک ساتھ ایک شخص کے عقد میں نہیں رہ سکتیں ہاں البتہ ایک کی خدانخواستہ موت واقع ہو جانے یا پھر طلاق ہو جانے کے بعد اس کی بہن سے نکاح کیا جا سکتا ہے۔

لیکن دیگر مذاہب میں ایسی بات نہیں ہے۔خاص طور پر ہندومذہب میں بیوی کو وہ حقوق حاصل نہیں ہوتے۔ابھی گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی کہ تین ہندو بہنوں نے ایک ہی شخص سے بیاہ رچا رکھا ہے جس میں سے ان کے بچے بھی ہیں۔

(جاری ہے)

خبر پڑھ کر ہر بندہ حیران رہ گیا۔ان کی شادی کے بعد چاند دیکھنے کی ایک تصویر وائرل ہوئی جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی۔

دنیا بھر میں ہندو خواتین نے گزشتہ روز اپنا مذہبی تہوار ”گڑاوا چوتھ“ منا یاہے۔ہندوخواتین اس دن کو اس لیے مناتی ہیں تاکہ اپنے شوہر کی لمبی عمر کی دعائیں کر سکیں، گڑوا چوتھ منانے والے دن بھارتی ہندو خواتین پورا دن بھوکا رہتی ہیں۔ تاہم بھارت میں ایک ایسی حیران کن خبر آئی ہے جسے ہر کوئی پڑھنے کے بعد ششدر رہ گیا ہے۔ ”گلف نیوز“ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر ستنا میں تین سگی بہنوں نے اپنے شوہر کی لمبی عمر کے لیے گڑوا چوتھ رکھا۔

جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی تو وائرل ہو گئی۔ وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین سگی بہنیں اپنے شوہر کی لمبی عمر کے لیے جالی کی مدد سے چاند دیکھ رہی ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق اس بھارتی نوجوان کا نام کرشنا ہے جو بھارتی شہر لدواڑا کی کرشنا کالونی کا رہائشی ہے جس نے تین بہنوں کیساتھ شادی کی ہے، ان تینوں بہنوں کے نام شوبا، رینا اور پنکی ہیں، تینوں بہنیں جب سے شادی ہوئی ہے ایک ہی گھر میں رہ رہی ہیںاور تینوں بہنوں کے ہاں دو دو بچے ہیں۔