ترکی سے ملحقہ عراقی سرحد بند کر دی گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 09:40

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) عراق کے امیگریشین وزیر نوفل بہاء موسی نے بغداد میں عراقی پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے نمائندے ایمن غرایبہ سے ملاقات میں کہا کہ ترکی سے ملحق سرحدی گذرگاہیں شام میں ترک فوجیوں کے داخل ہوجانے اور سیکورٹی کی صورت حال کی بنا پر بند کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومت عراق ملک میں مشکوک عناصر کیآمد روکنے اور سیکورٹی و انسانی صورت حال کے پیش نظر شام سے ملحق سرحدوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ ، اس سلسلے میں اپنا تعاون بڑھانے کے ساتھ ہی بحران کے حل کے لئے اقدام کرے۔

اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لئے تمام فریقوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی ضروری ہے۔شام میں نو اکتوبر سے ترک فوجیوں کی کارروائیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی عراقی حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے ترکی سے ملحق اپنی سرحدوں پر مزید فوجی تعینات کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :