سعودی عرب، بیرون ملک سیآنے والی گاڑیوں کا بھی چالان

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 10:55

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) سعودی عرب کی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ غیر ملکی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے چالان کا آغاز رواں سال یکم نومبر سے کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے خواہ وہ مقامی ہوں یا بیرون ملک سے آنے والے،مختلف ممالک کی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے مالکان سعودی عرب سے جاتے وقت سرحدی چوکیوں پر چالان کی رقم جمع کرائیں گے جس کے بعد انہیں ملک سے جانے کی اجازت ہوگی ۔

واضح رہے ملک کے تمام شہروں میں خود کار ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے والا سسٹم نافذ ہے جس کے تحت حد رفتار ،سیٹ بیلٹ ، گاڑی ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سمیت ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر خود کارسسٹم کے تحت گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ذریعے گاڑی کے مالک پرخلاف ورزی درج کی جاتی ہے۔