Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے علمائے کرام کا ملاقات سے انکار; مولانا طاہر اشرفی نے اندرونی کہانی بیان کر دی

سوشل میڈیا بالخصوص فیس بُک پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ مولانا طاہر اشرفی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اکتوبر 2019 11:01

وزیراعظم عمران خان سے علمائے کرام کا ملاقات سے انکار; مولانا طاہر اشرفی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2019ء) : گذشتہ روز ملک کے کچھ علمائے کرام نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد یہ اطلاع موصول ہوئی کہ مفتی اعظم سمیت کئی علمائے کرام نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ ان اطلاعات پر بات کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بتائی اور ایسی تمام اطلاعات کو محض پراپیگنڈہ قرار دے دیا۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دو روز قبل ملاقات میں مسئلہ کشمیر ، عالم اسلام کی صورتحال اور مدارس اصلاحات پر بات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد مجھ سمیت کئی علما نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگا جس میں مفتی عبد الرحیم ، مفتی منیب الرحمان ، مولانا حامد الحق سمیت تمام مکاتب فکر سے مقتدر علما شامل تھے۔

(جاری ہے)

اُس میں بھی انہی باتوں کو تذکرہ کیا گیا۔

اس ملاقات میں دھرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ نہ ہی کسی کو دھرنے کا اعلان کرنے والوں سے مذاکرات کرنے کا کہا گیا اور نہ ہی کسی کو کہا گیا کہ آپ ان کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسا کہہ رہے ہیں اُن کا کام صرف جھوٹا پراپیگنڈہ پھیلانا ہے۔ ایک پوسٹ میں نے دیکھی جس میں مفتی عبد الرحیم کا نام لکھا ہوا ہے حالانکہ وہ میٹنگ میں موجود تھے۔

اسی طرح وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری صاحب نے میٹنگ میں کہا کہ قاری حفیظ جالندھری نے اُن کو پیغام بھیجا کہ وہ آنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جمعہ پڑھانا تھا اسی لیے نہیں آ سکے۔ اور مفتی تقی عثمانی تو ابھی بھی اسلام آباد میں سرینا ہوٹل میں موجود ہیں۔ مولانا طاہر اشرفی نے بتایا کہ ان ملاقاتوں کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی تعلق نہیں تھا ، نہ ہی ان ملاقاتوں میں اس حوالے سے کوئی بات ہوئی۔

میں نے میٹنگ میں کہا کہ آپ صرف مذاکرات سے کام کریں اور طاقت کا استعمال نہ کریں جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے کمیٹی بنا دی ہے۔ ایک جُملہ وزیراعظم عمران خان نے میٹنگ کے شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ آج کی میٹنگ میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے یا آزادی مارچ پر کوئی بات نہیں ہو گی۔ نہ تو میٹنگ میں کوئی کمیٹی بنی نہ ہی علما کو اس حوالے سے کوئی ہدایات دی گئی ہیں۔ مولانا طاہر اشرفی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات