خرابی صحت کے باعث امیتابھ بچن ممبئی کے ہسپتال میں داخل

ہسپتال میں مخصوص کمرہ تیار ،انتہائی نگہداشت کی تمام سہولیات موجود ہیں،کمرے میں اہل خانہ کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں، میڈیا رپورٹ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 11:55

خرابی صحت کے باعث امیتابھ بچن ممبئی کے ہسپتال میں داخل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) بالی ووڈ شہنشاہ سپر سٹار امیتابھ بچن کو طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جگر کے عارضے میں مبتلا معروف اداکار امیتابھ بچن کو خرابی صحت کے باعث نانا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اٴْن کیلئے ایک مخصوص کمرہ تیار کیا گیا ہے جس میں انتہائی نگہداشت کی تمام سہولیات موجود ہیں،ہسپتال کے کمرے میں اہل خانہ کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جبکہ خاندانی ذرائع بھی امیتابھ بچن کی بیماری کے حوالے سے چپ سادھے ہوئے ہیں۔

ٹویٹر پر ہمہ وقت موجود رہنے والے امیتابھ بچن نے 5 دن میں صرف 6 ٹویٹس کی ہیں۔جواں عزم امیتابھ بچن ٹی بی اور ہیپاٹائٹس بی کو شکست دے چکے ہیں، اٴْن کا جگر صرف 25 فیصد کام کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ایک بھرپور اور متحرک زندگی گزار رہے ہیں، امیتابھ بچن کو ہیپاٹائٹس بی کا مرض 1983 میں ایک بوتل خون کی منتقلی کے دوران لاحق ہوا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فلم قلی کے ایک فائٹنگ سین میں پیٹ میں چوٹ لگنے سے امیتابھ بچن شدید زخمی ہوگئے تھے جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں ایک بوتل خون کی ضرورت پڑی، بدقسمتی سے وہ خون آلودہ تھا اور اس میں ہیپاٹائٹس کے جراثیم تھے جو ان کے جسم میں منتقل ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :