ہالی ووڈ فلم ’ملیفیسنٹ2‘ ریلیز کردی گئی، شائقین میں بھرپور پذیرائی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 11:55

ہالی ووڈ فلم ’ملیفیسنٹ2‘ ریلیز کردی گئی، شائقین میں بھرپور پذیرائی
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) ہالی ووڈ کی ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم ’ ملیفیسنٹ2‘ ریلیز کردی گئی جسے شائقین نے خوب سراہا ہے۔

(جاری ہے)

جواشم روننگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2014 کی فلم ’ملیفیسنٹ‘ کا سیکوئل ہے جبکہ فلم کی کہانی افسانوی کہانیوں پر مبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے۔ فلم میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کرداروں میں دکھائی دیں گی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین، ہیریسن ڈکسن، جونو ٹیمپل اور فرنینڈا ڈینیز اسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم جوئے روتھ اور انجلینا جولی کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔

متعلقہ عنوان :