مردان‘ جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ‘ 5افراد جاں بحق

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 12:44

مردان‘ جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ‘ 5افراد جاں بحق
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) مردان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ماں اور 3بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق‘پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں فائرنگ کا واقعہ مکان کی ملکیت کے تنازع پر پیش آیا‘پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں رشتہ دار تھے‘ ملزمان نے مخالفین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 بھائی، ماں اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے‘پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :