فلم اور ٹی وی ڈرامے کی تکنیک بالکل مختلف ہے ، سینئرز کی رہنمائی لی جائے ‘ اسلم شیخ

کسی ایک شہر کی بجائے تمام بڑے شہروںمیں فلم انڈسٹری کیلئے سر گرمیاں ہونی چاہئیں‘ سینئر اداکار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:00

فلم اور ٹی وی ڈرامے کی تکنیک بالکل مختلف ہے ، سینئرز کی رہنمائی لی جائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ فلم اور ٹی وی ڈرامے کی تکنیک ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے اس لئے اس شعبے میںسینئرز سے رہنمائی لی جانی چاہیے ،صرف ایک شہر کو فلم انڈسٹری کا گڑھ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ تجربہ ناکام ہو چکا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اسلم شیخ نے کہا کہ نوجوان ہدایتکار جو ٹی وی پر کام کرتے رہے ہیں وہ فلمیں بھی بنا رہے ہیں جو اچھی کاوش ہے لیکن دونوں کی تکنیک کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

بیک وقت ٹی وی اور فلم پر کام کرنے والوں کو اس کی تکنیک کو سمجھنے کے لئے اپنے سینئرز سے رہنمائی لینی چاہیے ۔انہوںنے ماضی میں لاہور فلم انڈسٹری کا گڑھ تھا لیکن آج کل کراچی میں زیادہ فلمیں بن رہی ہیں۔ میرے ذاتی خیال میں ماضی کا یہ تجربہ ناکام ہو چکا ہے اس لئے کسی ایک شہر کی بجائے تمام بڑے شہروںمیں فلم انڈسٹری کیلئے سر گرمیاں ہونی چاہیے تاکہ اگر کسی ایک جگہ بحران کی صورتحال ہو تو باقی مقامات پر ہونے والی سر گرمیوں سے فلم انڈسٹری کو سہارا مل سکے۔

متعلقہ عنوان :