راولپنڈی ، الائیڈ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی آمد کا سلسلہ نہ رک سکا ، 163افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:18

راولپنڈی ، الائیڈ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی آمد ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی آمد کا سلسلہ نہ رک سکا ،موسم کی تبدیلی کے باعث مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مزید 163 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، مریضوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار 675 ہوگئی ۔ یاد رہے کہ ڈینگی کے ہاتھوں ابتک 47 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :