چارسدہ میں کم سن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں اسکول کا چوکیدار گرفتار

دوسری جماعت کی بچی کے ساتھ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سرکی کے چوکیدار نے مبینہ جنسی زیادتی کی، پولیس

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:19

چارسدہ میں کم سن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں اسکول کا چوکیدار گرفتار
چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ کے علاقے سرکی میں 8 سالہ بچی (م) کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں اسکول کے چوکیدار کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دوسری جماعت کی بچی کے ساتھ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سرکی کے چوکیدار نے مبینہ جنسی زیادتی کی۔بچی کی نشاندہی پر تھانہ خانمائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول چوکیدار حلال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 32 سالہ ملزم حلال کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :