حکومت کا جمعیت علمائے اسلام (ف )کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:19

حکومت کا جمعیت علمائے اسلام (ف )کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف )کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کے لیے سمری وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔سمری میں کہا گیا کہ جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

وزارت قانون کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ قانون میں کسی قسم کی مسلح ملیشیا کی اجازت نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی میں شامل تنظیم پارٹی منشور کی شق نمبر 26 کے تحت الیکشن کمیشن میں بھی رجسٹرڈ ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے باوردی محافظ دستے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان محافظ دستے سے سلامی لے رہے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جے یو آئی ف کے محافظ دستے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔