امریکی شام پالیسی، ری پبلکنز کی صدر ٹرمپ پر تنقید

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:27

امریکی شام پالیسی، ری پبلکنز کی صدر ٹرمپ پر تنقید
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے رہنماء مک کونیل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شام کے حوالے سے خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے اپنے ایک مضمون میں مک کونیل نے کہا ہے کہ شام سے امریکی افواج کی واپسی ایک بڑی سٹریٹجک غلطی ثابت ہوسکتی ہے۔ مک کونیل کے مطابق یہ فیصلہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو کمزور کرے گا جبکہ امریکی حریف مضبوط ہو جائیں گے۔ مک کونیل نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ اس اقدام نے امریکا کو شمالی شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیچھے دھکیل دیا ہے۔