شہباز شریف کا چھ ماہ میں معیشت کو ترقی دینے کا دعویٰ مضحکہ خیز ،عوام انکی ’’تجربہ کاری‘‘ سے پناہ مانگتے ہیں‘ ہمایوں اختر
ضمنی انتخاب کے نتائج نئے انتخابات کامطالبہ کرنیوالوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں‘ سینئر مرکزی رہنما کی گفتگو
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:34
(جاری ہے)
ہمایوں اختر خان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کئی دہائیوں سے ملک کا خون چوسنے والے مافیاز کے خلاف نبرد آزما ہے ۔ عوام شہباز شریف سے سوال کرتے ہیں کہ ملک میں گزشتہ پانچ سال کس کی حکومت تھی کہ دوبارہ حکومت ملنے صورت میں چھ ماہ میں معیشت کو پائوں پر کھڑا کرنے کے دعوے کئے جارہے ہیں۔
ان کی ’’تجربہ کاری ‘‘ صرف اپنے کاروبار کیلئے ہوتی ہے جس سے ان کا کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتا ہے جبکہ قومی ادارے اربوں روپے خسارے میں چلے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے آزادی مارچ کے ذریعے اپنی اپنی سیاست کو بچانے کی آس لگا رکھی ہے لیکن اس سے ان کی رہی سہی سیاست بھی ہمیشہ کیلئے نیست و نابود ہو جائے گی ۔ موجودہ حالات پاکستان سیاسی انتشارکا متحمل نہیں ہو سکتااس لئے ایسی سر گرمیوں سے گریز کیا جائے ۔ لاڑکانہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے اپوزیشن کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں او رانہیں اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے ۔ اپوزیشن نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے کی بجائے قوم سے معافی مانگے اورلوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں واپس جمع کراکے نئے سرے سے اپنی سیاست کا آغاز کرے شاید انہیں عوام معاف کر دیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.