سرگودھا،ٹریفک حادثہ میں2 سالہ بچے سمیت تین افراد جاںبحق ،پانچ افراد زخمی ہو گئے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) ٹریفک حادثہ میں2 سالہ بچے سمیت تین افراد جاںبحق پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق حیدر آباد تھل میں ٹریکٹر اسٹارٹ کرتے وقت ٹریکٹر چل پڑا جس سے ڈرائیور ٹائروں تلے آ کر کچلا گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

علاقہ منکیرہ کے ایک گھر میں کھیلتے ہوئے 2سالہ بچہ گندے پانی کے حوض میں جا گرا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

بھکر سے نوتک روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکلوں پر سوار ایک شخص جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گے۔اسی علاقہ میں ایم ایم روڈ پر موضع فاضل کے قریب مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دونوں سوار شدید زخمی ہو گے۔واقعات میں زخمیوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں 2 کی حالت تشویشناک بتلائی جا رہی ہے۔