سی ڈی اے،ہائوسنگ فائونڈیشن کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی برقرار

سی ڈی اے،ہائوسنگ فائونڈیشن صرف نیلامی کے ذریعے پلاٹ الاٹ کرسکتے ہیں،عدالت عالیہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:30

سی ڈی اے،ہائوسنگ فائونڈیشن کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی برقرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے،ہائوسنگ فائونڈیشن کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی برقرار رکھی ۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا تحریری حکم جاری کیا ۔ عدالت نے کہاکہ اسلام آباد میں آج تک نہ سی ڈی اے نہ ہاوسنگ فاونڈیشن نے بے گھر لوگوں کے سکیم شروع کی۔

عدالت عالیہ نے کہاکہ سی ڈی اے،ہائوسنگ فائونڈیشن صرف نیلامی کے ذریعے پلاٹ الاٹ کرسکتے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ اسلام آباد میں کسی پلاٹ کی الاٹمنٹ ضروری ہو تو عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ سی ڈی اے نے زمین ایکوئر کرنے کے اختیار کا غلط استعمال کیاجو ابھی بھی جاری ہے،سی ڈی اے نے اصل مالکان سے زمین ایکوئر کرکے بااثر طبقے میں تقسیم کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہاکہ چھ دہائیوں سے متاثرین معاوضے کی ادائیگی کے لئے ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں، جب تک متاثرین کو معاوضہ نہیں دیا جاتا عدالت پابندی برقرار رکھے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ زمینوں کے اصل مالک کچھ فوت ہو گئے جو زندہ ہیں وہ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، زمین ایکوئر کرنے کا اختیار شہریوں کے پراپرٹی رائٹس کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا۔عدالت نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما اسدعمر،راجہ خرم نواز اور علی اعوان کی کوششوں کا اعتراف۔ عدالت نے کہاکہ سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان اور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے بہتر کام کیا۔ عدالت نے اسلام آباد کے متاثرین کے معاملات تین ماہ میں حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :