ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، پاپوا نیو گنی نے برمودا کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:30

ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، پاپوا نیو گنی نے برمودا کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاپوا نیو گنی نے برمودا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 90 رنز کا ہدف 11 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، اسد والا نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں برمودا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.2 اوورز میں 89 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ڈیلرے رالینز 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نورمین وینوا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاپوا نیو گنی نے ہدف 10.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، کپتان اسد والا نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ٹونی یورا 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ اسد والا کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :