وزیر آباد کے قریب مشاق طیارے کی کریش لینڈنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:21

وزیر آباد کے قریب مشاق طیارے کی کریش لینڈنگ
وزیر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2019ء) : وزیر آباد میں پاک فضائیہ کے طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر آباد میں پاک فضائیہ کے مشاق طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی۔ طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق طیارے نے وزیر آباد کے قریب دھان کے کھیت میں کریش لینڈنگ کی جس میں کپٹن احمد اور انسٹرکٹر سوار تھے۔ طیارے میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ حساس ادارے اور ریسکیو کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ تربیتی طیارے نے راہوالی کینٹ سے اڑان بھری تھی اور فنی خرابی کے باعث زرعی رقبے پر گر گیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :