اوکاڑہ ، ماں سے ملنے کی سزا دیتے ہوئے چچا نے 4 معصوم بھتیجوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:49

اوکاڑہ ، ماں سے ملنے کی سزا دیتے ہوئے چچا نے 4 معصوم بھتیجوں کو وحشیانہ ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) اوکاڑہ میں ماں سے ملنے کی سزا دیتے ہوئے چچا نے 4 معصوم بھتیجوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ کے گائوں 40 فور ایل میں چچا کی جانب سے مصوم بچوں پر کیے گئے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ گائوں کی رہائشی خاتون ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی تھی، ننھے بچے محبت سے مجبور ہو کر اپنی والدہ سے ملنے چلے گئے تھے جس پر چچا نے واپسی پر بچوں کو باندھ کر، زمین پر لٹا کر اور فضا میں لٹکا کر ان پر وحشیانہ تشدد کیا۔

بچے روتے رہے تاہم ظالم چچا نے ان کی ایک نہ سنی اور ان پر انسانیت سوز تشدد جاری رکھا۔ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خان کی جانب سے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے جن کی ہدایت پر پولیس نے ظالم شخص کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :