(ن)لیگ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دیدی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:49

(ن)لیگ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 27اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چیئر کراسنگ پر ریلی نکالنے کی اجازت کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی جانب سے درخواست کے متن میں آگاہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) صبح گیارہ بجے الحمرا آرٹ کمپلیکس سے ریلی نکالے گی جو دو بجے چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہو گی ۔ ریلی سے مسلم لیگ کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔