ٹھل ، نجی ہسپتال میں چارنومولود بچوں کی ہلاکت ڈپٹی کمشنر کا نوٹس میڈیکل سینٹر سیل

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:49

ٹھل ، نجی ہسپتال میں چارنومولود بچوں کی ہلاکت ڈپٹی کمشنر کا نوٹس میڈیکل ..
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں چار نومولود بچے نجی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث جاں بحق ہو گئے ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل سینٹر کو سیل کروادیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے جونگل موڑ محلے میں واقع خانگی میڈیکل سینٹر کے آکسیجن وارڈ میں داخل چار نومولود بچے گزشتہ روز داخل کیے گئے تھے، جہاں پر آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے بچے تڑپ تڑپ جاں بحق ہوگئے، ہسپتال عملہ بچوں کے ورثاء کو بتائے بغیر فرار ہو گئے ،جبکہ جاں بحق بچوں کے ورثاء نے نجی ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہمارے بچے جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے باعث نجی ہسپتال انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے، دوسری جانب بچوں کی ہلاکت کی خبریں میڈیا میں چلیں تو ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نے نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل سینٹر کو سیل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا،جس کے بعد مختیارکار ٹھل پولیس کے ہمراہ اسرار میڈیکل سینٹر کو سیل کردیا گیا،جبکے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں جی آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہیں ،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد غضنفر علی قادری کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث بچے جاں بحق ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیئے ہیلٹھ کیئر کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :