سول سوسائٹی شجرکاری مہم میں پی ایچ اے سے بڑھ کرکام کر رہی ہے، کمشنر

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 15:49

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے پی ایچ اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پارکوں،گرین بیلٹس کی حالت بہتر کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی شجرکاری مہم میں پی ایچ اے سے بڑھ کرکام کر رہی ہے۔ کمشنر آفس پی ایچ اے کو ہر طرح کی معاونت فراہم کررہا ہے مگر شہر کی خوبصورتی میں خاطر خواہ بہتری نظر نہیں آرہی۔

(جاری ہے)

ہر اتوار کو پارکوں کے دوروں کیلئے مختص کر رکھا ہے تاکہ پارکوں کی حالت کو بہتر بنا کر شہریوں کو تفریح کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ جن پارکوں میں بجلی کے کنکشن منقطع تھے وہ بھی بحال کروائے جارہے ہیں۔کمشنر نے شہر کی خوبصورتی بارے پی ایچ اے کو خصوصی مہم شروع کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے افسران کو فیلڈ میں نکل کر کام کرنا ہوگا۔ جو افسران یا اہلکار کام نہیں کررہے ان کیخلاف کارروائی کریں۔ گھوسٹ ملازمین کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :