کویت کا صحت، تعلیم، زراعت اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان سے ہنر مند، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت درآمد کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت طے کرنے کا اصولی فیصلہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) کویت نے صحت، تعلیم، زراعت اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان سے ہنر مند، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت درآمد کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت طے کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ترقیاتی شعبہ سے وابستہ سینئر حکام نے یہاں اے پی پی کو بتایا کہ مفاہمتی یادداشت سے کویت کی افرادی قوت کی منڈیوں کے لئے پاکستانی افرادی قوت کی راہیں کھل جائیں گی۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ اس معاہدے پر اتفاق رائے ابو ظہبی مذاکرات کے پانچویں وزارتی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری اور کویتی وزیر مملکت برائے اقتصادی امور مریم ہاشم کی علیحدہ ملاقات کے دوران طے پایا ہے۔ دونوں شخصیات نے ایم او یو پر جلد دستخط کئے جانے کے لئے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کے لئے ویزا شرائط کو آسان بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان کے پاس تمام شعبہ میں کویت کے انسانی وسائل کو پورا کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :