Live Updates

حکومت صرف عمران خان نہیں، ایک نظام ہے، رٹ قائم کریں گے، پرویزخٹک

ہم نے اپنے کارڈ اوپن کردیے پھر نہ کہنا حکومت یہ کررہی ہے، اس لیے تمام جماعتیں مذاکرات کی میز پر آئیں،یہ مت سمجھیں ہم نے کسی خوف میں کمیٹی بنائی ہے، اگرمذاکرات نہ کیے گئے اورافراتفریح کے نتیجے میں کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی۔ وزیردفاع پرویز خٹک کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اکتوبر 2019 16:44

حکومت صرف عمران خان نہیں، ایک نظام ہے، رٹ قائم کریں گے، پرویزخٹک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اکتوبر2019ء) وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت صرف عمران خان نہیں بلکہ ایک نظام ہے،رٹ قائم کریں گے، ہم نے اپنے کارڈ اوپن کردیے پھر نہ کہنا حکومت یہ کررہی ہے، اس لیے تمام جماعتیں مذاکرات کی میز پر آئیں،یہ مت سمجھیں ہم نے کسی خوف میں کمیٹی بنائی ہے، اگر کوئی نقصان ہواتو حکومت نہیں اپوزیشن ذمہ دار ہوگی۔

انہوں نے آج یہاں اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے دھرنا دیا تو دھاندلی کیخلاف تھا،اس کے بعد پاناما کا اسکینڈل آیا اس کیخلاف ہمارا احتجاج تھا ہم نے سب سے کہا کہ اس کی انکوائری کی جائے، لیکن سپریم کورٹ نے ہماری بات سنی تو ہم نے دھرنا ختم کردیا۔

(جاری ہے)

لیکن آج ہم بھی تمام اپوزیشن جماعتوں سے درخواست کرتے ہیں کہ آئیں مل بیٹھ کر مسائل حل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کو بلایا لیکن آپ نہیں آئے ، اگر اب بھی آپ ہمارے ساتھ بات چیت نہیں کرتے تو اس کا مطلب ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے،لیکن کم ازکم ہم اپنا فرض ادا کرچکے ہوں گے، اس کے نتیجے میں اگر افراتفریح پھیلی تو پھر ذمہ دار یہ خود ہوں گے، حکومت نے آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں پھر سب کو برداشت کرنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ کشمیر ایشو موجودہ حالات میں پیچھے چلا گیا ہے۔

میں ٹی وی دیکھتا ہوں تو کشمیر ایشو پیچھے کردیا گیا ہے۔لگتا ہے کہ کشمیر ایشو کو دبانے کیلئے ایجنڈا بنایا گیا ہے۔ ہم نے ن لیگ ، پیپلزپارٹی، اے این پی ، جے یوآئی ف سب کو پیغام بھیجا ہے ۔یہ مت سمجھیں ہم نے کسی خوف میں کمیٹی بنائی ہے،ہم جمہوری لوگ ہیں، ہماری ساری زندگی جلسے جلوس میں گزری ہے، ہمیں فکر پاکستان اور لوگوں کی زندگیوں کا ہے، اگر کسی کی زندگی کو نقصان پہنچا تو کون ازالہ کرے گا؟ حکومت نے آئین کے تحت فیصلے کرنے ہیں اور رٹ قائم کرنی ہے، حکومت نے ملک میں ڈیڈلاک نہیں آنے دینا ۔

حکومت میں صرف پی ٹی آئی نہیں بیٹھی بلکہ ایک نظام ہے۔ہم نے اپنے کارڈ اوپن کردیے ہیں پھر نہ کہنا حکومت ایسا کررہی ہے۔ ان کو ڈر ہے اگر عمران خان نے 5 سال گزار لیے تو پھر ان کی کوئی جگہ نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے، دھرنے والے چڑھائی نہ کریں، وقت ضائع کیے بغیر بات کریں۔پاکستان کا آئیں کہنا ہے کہ مسلح جتھوں کو چڑھائی کی اجازت نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات