پنجاب حکومت کی کینولہ کی کاشت پر بذریعہ واؤچر 5 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی جاری

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 16:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے کینولہ کی کاشت پر بذریعہ واؤچر 5 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت صوبہ پنجاب کے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو کینولہ کی کاشت پر 20 ایکڑ تک سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ سبسڈی واؤچرز کینولہ بیج کی بوری میں فراہم کیے جائیں گے۔

کینولہ بیج آئی سی آئی، ویلز اور کینزو کوالٹی سیڈ کے مستند ڈیلرز سے دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

سبسڈی کے حصول کے لیے رجسٹرڈ کاشتکار کینولہ بیج کے تھیلے سے برآمد ہونے والے سکریچ کارڈ کا نمبر سپیس ڈال کر اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ 8070 پر ایس ایم ایس کریں گے، جوابی ایس ایم ایس موصول ہونے پر کاشتکار اپنے قریبی موبائل شاپ سے ایک ہزار روپے فوری وصول کریں گے جبکہ بقایا رقم چار ہزار روپے فصل کی کٹائی پر موصول ہونے والے ایس ایم ایس کی بنیاد پر ملے گی۔ناس سبسڈی سکیم کے تحت تیلدار اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے خوردنی تیل کی درآمد پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :